Home Uncategorized پمز اسپتال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے مریض بڑھ گئے

پمز اسپتال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے مریض بڑھ گئے

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد کے ایچ آئی وی سینٹر میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

ایچ آئی وی سینٹر پمز کی دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ سب سے زیادہ 36 اور جنوری میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں ماہ کے 20 روز میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خواتین کے مقابلے مرد مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ٹرانس جینڈر کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزارت صحت نے ایچ آئی وی کیسز میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

banner

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ رپورٹس میں 15 ماہ کے ایچ آئی وی کیسز کو ایک ساتھ جوڑ کر سنسنی پھیلائی گئی، اسلام آباد میں ایچ آئی وی کی صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

ایچ آئی وی سینٹر پمز کی دستاویز کے مطابق اکتوبر 2025ء سے اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ 189 افراد رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles