Home Uncategorized لبنان میں اسرائیلی جارحیت، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

لبنان میں اسرائیلی جارحیت، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

by Admin
A+A-
Reset

صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں، امل خلیل کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ملی۔

جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری کی گئی، توپ خانے کا استعمال کیا گیا، رہائشی عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا، مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

banner

سرکاری نیوز  ایجنسی کے مطابق اسرائیل ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو تباہ کررہا ہے۔

ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں  اسرائیلی فوجی گاڑی پرڈرون حملہ کردیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles