Home Uncategorized پی ٹی آئی کا 2 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 2 مئی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset

ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف نے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے اجازت کے لیے درخواست بھی جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر لاہور میں سیاسی قوت کے اظہار کیلئے 2 مئی کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی جلسے سے خطاب کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جلسے کے انعقاد اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 2 مئی کو مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کی راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی، اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ جلسے سے متعلق درخواست پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں جائزہ لیا گیا، جس میں فیصلہ ہوا کہ سکیورٹی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیوں کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہی راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles