Home Uncategorized آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔

آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔

by Admin
A+A-
Reset

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں جہازوں کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا اوربعد ازاں ایرانی حدود میں منتقل کردیا گیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا اورایپامینوڈس کے نام سے کی گئی ہے، جن میں سے ایم ایس سی فرانسسکا کا تعلق اسرائیل سے بتایا جا رہا ہے۔

امریکا نے مثبت اشارہ دیدیا ، بحری ناکہ بندی ختم ہونے پر مذاکرات کیلئے پاکستان جا سکتے ہیں ، ایران

ایرانی حکام کے مطابق دونوں جہاز آبنائے ہرمزمیں بغیراجازت سرگرم تھے اورباربار بین الاقوامی بحری قواعد کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

banner

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہازوں کی جانب سے نیویگیشن سسٹم میں رد و بدل کیا گیا، جس سے خطے میں سمندری سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے، حکام کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پردونوں جہازوں کو قبضے میں لے کرایرانی ساحل کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمزسے گزرنے والے تمام جہازوں کوایران کے مقررکردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی، بصورت دیگرخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت اورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles