Home Uncategorized برلن میں رضا پہلوی کے خلاف احتجاج، سرخ رنگ پھینک دیا گیا

برلن میں رضا پہلوی کے خلاف احتجاج، سرخ رنگ پھینک دیا گیا

by Admin
A+A-
Reset

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کے خلاف ایرانی شہریوں اور مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فیڈرل پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد سیکیورٹی حصار میں اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھےاس دوران ایک احتجاجی شخص نے اچانک ان پر سرخ رنگ کا مائع پھینک دیا جوانکی گردن اور کندھوں پر گرگیا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، بعد ازاں رضا پہلوی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتی کو تباہ کرنیکا حکم

banner

مظاہرین نے اس موقع پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے رضا پہلوی کو ایرانی عوام کا “غدار” قرار دیا اور کہا کہ ایران پر غیر ملکی حملوں کی حمایت کرنے والے افراد کسی صورت عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔

اس واقعے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران رضا پہلوی نے ایران پرامریکا اوراسرائیل کی ممکنہ کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مداخلت” قرار دیا تھا، ایران کے موجودہ حکومتی ڈھانچے اوراس کے جبرکے نظام کو نشانہ بنانا عوامی مطالبہ ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں صورتحال کو مکمل طورپرکنٹرول میں لے لیا ہے، یہ واقعہ ایران سے متعلق سیاسی کشیدگی اورجلاوطن رہنماؤں کے کردارپرایک نئی بحث کا باعث بن گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles