Home Uncategorized وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلئے مشترکہ عزم

by Admin
A+A-
Reset

مسعود پزشکیان نے شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی امن کے لئے کوششوں کو سراہا اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق


انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد کی حالیہ پاکستان آمد اور اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کا بھی خیرمقدم کیا، جن میں وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات خصوصی طور پر نمایاں رہی۔

banner

ٹرمپ نے امریکی نمائندوں کی پاکستان روانگی مؤخر کر دی

وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو اپنی حالیہ سفارتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے رابطوں کے نتیجے میں خطے میں جنگ سے متاثرہ صورتحال کے حل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے حق میں وسیع اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے اس ماہ کے اوائل میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کے ساتھ ہونے والی مثبت بات چیت کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پرمشاورت

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران بھی خطے میں امن کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے نیک تمناؤں اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا اور دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں، اور پاکستان و ایران کے درمیان ہم آہنگی کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles