Home Uncategorized امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

by Admin
A+A-
Reset

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل دو رکنی امریکی وفد کا پاکستان دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چونکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تمام کارڈز امریکا کے پاس ہیں، اس لیے 18 گھنٹے کا طویل سفر کرنا اور وہاں بے مقصد بات چیت کرنا فائدہ مند نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کر سکتے ہیں، اس لیے وفد کو روانہ نہیں کیا جا رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایرانی وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور بعد ازاں مسقط اور ماسکو کے لیے روانہ ہو گیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles