Home Uncategorized امید ہے ایران ، امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،وزیر اعظم 

امید ہے ایران ، امریکا کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے،وزیر اعظم 

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  امید ہے کہ ایران اور امریکہ کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اور اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں، اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کےلیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

banner

وزیر اعظم  نے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور امریکہ کو جلد مذاکرات کی میز پر دوبارہ بٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کو سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles