Home Uncategorized امریکا میں لاپتہ بنگلادیشی طالبہ ناہیدہ سلطانہ برسٹی کو قتل کردیا گیا

امریکا میں لاپتہ بنگلادیشی طالبہ ناہیدہ سلطانہ برسٹی کو قتل کردیا گیا

by Admin
A+A-
Reset
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا 

امریکا میں لاپتہ ہونے والی بنگلادیشی طالبہ کو قتل کردیا گیا ہے۔ ناہیدہ سلطانہ برسٹی نامی خاتون قتل کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کردی۔

ناہیدہ کے بھائی زاہد حسن نے بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے رہائش گاہ سے ملنے والے انسانی اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بعد اطلاع دی کہ نتائج ان کی بہن سے مطابقت رکھتے ہیں۔

زاہد حسن نے کہا کہ پولیس نے بتایا کہ ڈی این اے میری بہن سے میچ کرتا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ مکمل لاش برآمد ہو سکے گی یا نہیں؟

اسی کیس میں دوسرے بنگلادیشی طالبعلم جمیل لیمون کی لاش جمعہ کے روز ہاورڈ فرانکلینڈ برج سے ملی تھی۔

banner

مقتول جمیل لیمون گزشتہ سال خزاں میں یونیورسٹی میں جغرافیہ، ماحولیاتی سائنس اور پالیسی میں ڈاکٹریٹ کر رہے تھے، جبکہ ناہیدہ برسٹی کیمیکل انجینئرنگ کی طالبہ تھیں اور گزشتہ سال یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھیں۔

پولیس نے اس کیس میں 26 سالہ حشام صالح ابو غربہ کو گرفتار کیا ہے، جو مبینہ طور پر جمیل لیمون کا روم میٹ تھا۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles