Home Uncategorized ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی

ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی

by Admin
A+A-
Reset

(24نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔ 

ایرانی بحریہ نے جہازوں پر قبضے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر جہازوں کو قبضے میں لیا گیا اور جہازوں کو ایرانی ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک حادثہ، کئی گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 9 مسافر زندہ جل گئے

دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مبینہ طور پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں قریباً 6 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ 

banner

 امریکی اخبار   کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی بھی کارروائی غالباً امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے سے قبل شروع نہیں کی جائے گی، جس کے باعث اس کشیدگی کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ جنگ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک خفیہ بریفنگ میں یہ معلومات فراہم کیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles