Home Uncategorized روس کی ایران جنگ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری ثالثی کردار کی تعریف

روس کی ایران جنگ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری ثالثی کردار کی تعریف

by Admin
A+A-
Reset

روس نے اس تنازع کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر مستقل مزاجی کے ساتھ کوششیں کی ہیں

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ اتفاقِ رائے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ روس اس تباہ کن جنگ کے ابتدائی دنوں سے ہی جنگ بندی اور سفارتی حل پر زور دیتا رہا ہے۔

ماریا زاخارووا نے اپنے بیان میں پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں اسلام آباد کا مثبت اور تعمیری ثالثی کردار خاص اہمیت کا حامل ہے۔

banner

انہوں نے واضح کیا کہ روس نے اس تنازع کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر مستقل مزاجی کے ساتھ کوششیں کی ہیں تاکہ خطے میں انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جا سکے۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ تنازع کے پائیدار حل کے لیے ابھی مزید ٹھوس مذاکرات کی ضرورت ہے، جو خطے کی تمام ریاستوں کے جائز حقوق اور مفادات کے احترام کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کا مقصد ایسے حالات پیدا کرنا ہونا چاہیے جو مستقبل میں اس نوعیت کے انسان ساختہ اور بلااشتعال فوجی بحرانوں کا راستہ روک سکیں۔ روس نے ان اہداف کے حصول کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles