Home Uncategorized امریکا، ایران سیز فائر عالمی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، نواز شریف

امریکا، ایران سیز فائر عالمی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے، نواز شریف

by Admin
A+A-
Reset

لاہور، نواز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو عالمی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے امن کے قیام کیلئے موثر کردارادا کیا اور دنیا کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

نواز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عسکری قیادت کی غیر معمولی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مسعود پزشکیان نے مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

banner

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت نے بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کیا، جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے، کیونکہ یہی راستہ ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles