Home Uncategorized جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی، ٹرمپ

جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی، ٹرمپ

by Admin
A+A-
Reset

15نکاتی منصوبے میں سے زیادہ تر پر اتفاق کیا گیا ، دیکھتے ہیں آگے کیاہوتاہے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکا نے “100 فیصد فتح” حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل المدتی امن معاہدے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک پہلے ہی موجود ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔ ٹرمپ کے مطابق 15 نکاتی منصوبے میں سے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ باقی معاملات پر بھی جلد پیش رفت متوقع ہے۔

banner

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری مواد کسی بھی حتمی امن معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں آگے بڑھتے ہیں۔

وزیراعظم کی دعوت، امریکا اور ایران کے 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی تعمیر میں مدد کرے گا، بہت ساری مثبت کارروائیاں ہوں گی، بڑی رقم کمائی جائے گی، ایران تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی سپلائیز تیار کر رہے ہیں اور حالات پر نظر رکھیں گے تاکہ سب کچھ بخوبی اور بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles