Home Uncategorized کراچی میں 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد گرفتار

کراچی میں 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد گرفتار

by Admin
A+A-
Reset

ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا، پولیس

کراچی(بی42نیوز)عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے۔
ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔
ملزمان کو تھانے لانے کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں نے جعلی ویب سائٹ بنا کر خود کو صحافی ظاہر کیا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافیوں کے گروہ کا سرغنہ توصیف نامی شخص ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو تنگ کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہاب، ریحان، ندیم، احتشام، جاوید، عدنان اور سلامت شامل ہیں۔
عزیز آباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles