
اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکہ نے ایران پر ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سفارتخانے کے عملے کو اسرائیل سے فوری انخلاء کا حکم دے گیا۔
امریکہ کے اسرائیل میں سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ اگر سفارتخانہ کے اہلکار ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی روانہ ہو جائیں۔اسی دوران برطانوی حکومت نے ایران سے اپنا عملہ واپس بلا لیا۔برطانوی حکومت نے بھی کہا ہے کہ یہ عارضی احتیاطی اقدام ہے جو موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا جارہا ہے۔دوسری جانب ایران امریکہ کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور امارات سے اپنے شہری نکالنےکیلئے اقدامات شروع کردیئے جب کہ امریکہ نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کردیئے ہیں۔