Home Uncategorized وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ

by Admin
A+A-
Reset

(42نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار  تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا، جس کی خصوصیت گہرا باہمی اعتماد، فولاد کی طرح مضبوط دوستی اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون کا مشترکہ عزم ہے۔

وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ 

انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی اور خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا ایک اہم منصوبہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کیا۔

banner

 سی پیک کے تحت جاری  منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

چینی  سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو چین اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles