
کیپشن: چودھری شجاعت سے ریاض فتیانہ ملاقات کررہے ہیں
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، ریاض فتیانہ نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
پی ٹی آئی ایم این اے ریاض فتیانہ کاکہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات اور احترام کا رشتہ موجود ہے ،چودھری شجاعت حسین ایک مدبر سیاستدان اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں ،سابق وزیر اعظم نے ملک کی تعمیر ترقی اور استحکام میں لازوال کردار ادا کیا ،انہوں نے ہمیشہ رواداری اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیا ۔
چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ حکومتی کاوشوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ،پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے ،پاکستان کے تمام سول ایوی عسکری ادارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ،وقت کا تقاضا ہے کہ ہر ایک ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں کی گئی اصلاحات بارے آگاہ کیا ۔
چودھری شافع حسین کاکہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول یقینی بنایا ہے ۔
حکومتی اقدامات اور موثر حکمت عملی کے باعث پنجاب میں اربوں روپے کی نئی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے ۔محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین و آرائش کا بڑا پروگرام تیزی سے جاری ہے ۔محکمہ اوقاف کے امور میں مزید شفافیت لانے کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا عمل جاری ہے
