Home Uncategorized ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8: پاکستانی بولرز کا شاندار آغاز، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی 4 وکٹیں گر گئیں

ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8: پاکستانی بولرز کا شاندار آغاز، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی 4 وکٹیں گر گئیں

by Admin
A+A-
Reset

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کی پاکستان کے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جارہی ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ  نے 7 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 58 رنز بنالیے۔

banner

انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ ٹام بنٹن  عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز،  شاداب خان شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles