Home Uncategorized امریکا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی پیشکش

امریکا کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی پیشکش

by Admin
A+A-
Reset

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔ جبکہ بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے رابطوں کو مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ٹی، مائننگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 31 مارچ 2026 کے انعقاد کو سراہا گیا۔ جس میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیوں اور وزارتی سطح کی شرکت متوقع ہے

banner

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تین دن میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خزانہ کی امریکی محکمہ تجارت کے زیر اہتمام فورم میں شرکت کا امکان بھی زیر غور ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے رابطے برقرار رکھنے اور عملی پیشرفت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles