
دبئی پولیس نے بچے کے سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کر دیا۔
خلیجی اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مین روڈ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا تو فوری طور پر انہیں روک لیا۔
پولیس نے بچوں کے والدین کو طلب کرکے بائیک ضبط کر لی اور 50 ہزار درہم (38 لاکھ پاکستانی روپے)جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
کراچی میں ٹریفک قوانین میں نیا رول، پہلی بار معافی، دوسری بار بھاری جرمانہ
دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو سڑکوں پر بائیک یا کسی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ اقدام نہ صرف بچوں بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
