Home Uncategorized گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، سرکاری نمبر پلیٹ کی شرط ختم کر دی گئی

گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری، سرکاری نمبر پلیٹ کی شرط ختم کر دی گئی

by Admin
A+A-
Reset

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے نمبر پلیٹس کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب گاڑیوں کیلئے سرکاری پلیٹ لازمی نہیں۔ اب شہری کسی بھی پرائیویٹ دکان یا وینڈر سے اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا کر گاڑی پر لگا سکتے ہیں۔

گاڑیوں کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی آسان: آن لائن ایپ متعارف

نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن اور فارمیٹ بالکل ویسا ہونا چاہیے جس کی منظوری حکومت پنجاب نے دی ہے ، اگر ڈیزائن ٹھیک ہے تو وہ پلیٹ قانونی تصور ہو گی۔

banner

نوٹیفکیشن میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ چیکنگ شہریوں سے اوریجنل سرکاری پلیٹ کا مطالبہ نہ کریں اور نہ ہی اس کی بنیاد پر چالان کریں۔

محکمے نے باضابطہ طور پر سرکاری نمبر پلیٹس کے اجرا کے لیے چارجز لینا بند کر دیے ہیں اور مرکزی مینوفیکچرنگ سسٹم کو ختم کر دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles