
(نائیلہ حنیف)ماہ رمضان کے آتے ہی ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.16 اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.19 پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،کیلا 16.05 فیصد، پیاز3.83 فیصد اور مرغی 5.49 فیصد مہنگی ہوئی ،لہسن 5.86 اور ٹماٹر 3.82 فیصد مہنگا ہوا ،بیف اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بجلی ، کپڑا بھی مہنگا ہوا ۔
