Home Uncategorized گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار!!! حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا (صفدر بیگ سے)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار!!! حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا (صفدر بیگ سے)

by Admin
A+A-
Reset

لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت ونوے کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور غیر قانونی یا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔


سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مجموعی طور پر 363 گاڑیاں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر متعلقہ تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران 1,946 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی 665 گاڑیوں کو ٹریفک ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی 299 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ والی 298 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں اور تمام گاڑیوں پر منظور شدہ نمبر پلیٹ لازمی آویزاں کریں۔

banner

انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles