Home Uncategorized صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی

صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے اتحادی، سنی اتحاد کونسل کے لیڈر صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ نے شدید بحث چھیڑ دی۔

صاحبزادہ حامد رضا کے نام سے ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں شکایت کی گئی کہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن ہو گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی رہنما ان سے ملاقات کرنے کے لئے جیل نہین گیا۔ اس پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی اور  کئی اطراف سے لوگ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے لگے کہ وہ صرف اپنے بانی کے متعلق سوچتے ہیں اور ان کی “سیاست” “بانی سنٹرڈ” ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی شکایت پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

حامد رضا کی پوسٹ کیا تھی

banner

گزشتہ روز صاحبزادہ حامد رضا کے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کی گئی، “صاحبزادہ حامد رضا کا جیل میں کل ملاقات کا دن ہے کیا ان کے اتحادیوں میں کوئی رہنما ان سے ملاقات کے لیے پہنچا؟  “

 اس پوسٹ میں یاد دلایا گیا کہ حامد رضا کو جیل میں 111دن سے زائد ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ چیلنج کرنے والا سوال کیا گیا کہ کیا کسی کے پاس حامد رضا کے ساتھ ملاقات کی کوئی فوٹو ہے؟ اگر ہے تو  اسے شئیر کریں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles