Home Uncategorized ایپسٹن فائلز کے اثرات، بل گیٹس انڈیا اے آئی سمٹ سے اچانک دستبردار

ایپسٹن فائلز کے اثرات، بل گیٹس انڈیا اے آئی سمٹ سے اچانک دستبردار

by Admin
A+A-
Reset

سلیکان ویلی: بل گیٹس نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اپنا کلیدی خطاب منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس کی فلاحی تنظیم گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے خطاب کی منسوخی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب وہ سمٹ میں مرکزی مقرر کے طور پر شریک ہونے والے تھے۔

فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ غور و فکر کے بعد کیا گیا تاکہ سمٹ کی ترجیحات پر توجہ برقرار رہے۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

banner

بل گیٹس کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی دستاویزات میں مرحوم امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے روابط کا ذکر دوبارہ خبروں کی زینت بنا۔

ترجمان کے مطابق ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور بل گیٹس کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے۔ سمٹ میں اب فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت کے صدر انکور وورا خطاب کریں گے۔

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت میں صحت، تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں اپنے کام کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ پانچ روزہ انڈیا اے آئی سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی خطاب کیا اور مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پولیس نے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کر لیا

یہ سمٹ بھارت کو عالمی اے آئی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کا حصہ قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم ابتدائی دنوں میں بعض انتظامی مسائل اور تنازعات بھی سامنے آئے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles