Home Uncategorized اپنی زمین اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اپنی زمین اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

by Admin
A+A-
Reset

پنجاب حکومت کی جانب سے “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کے تحت 2 ہزار مفت پلاٹس کی قرعہ اندازی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر مستحق اور بے گھر خاندانوں کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ بغیر کسی فیس کے اپنی زمین اور گھر کے مالک بن سکیں۔

Ad powered by advergic.com

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔ پہلے مرحلے میں جہلم (730 پلاٹس)، قصور (388 پلاٹس)، فیصل آباد، لودھراں، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے خوش نصیب افراد کے پلاٹس کے نمبر، سائز اور بلاک کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ قرعہ اندازی میں زیادہ تر ریڑھی بان، دکاندار، مکینک اور دیہاڑی دار افراد کے نام نکلے۔

بلال یاسین نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود خوش نصیب افراد کو باقاعدہ الاٹمنٹ لیٹرز فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پلاٹ ہی نہیں بلکہ حکومت پنجاب پلاٹ حاصل کرنے والے خاندانوں کو گھر کی تعمیر میں بھی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت افراد بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے اور قرض کی واپسی آسان ماہانہ اقساط میں کی جا سکے گی تاکہ کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے۔

banner

وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ یہ پلاٹس مکمل طور پر مفت ہیں اور کسی قسم کی پوشیدہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس اقدام کے ذریعے پنجاب حکومت عملی طور پر غریب اور مستحق خاندانوں کو ان کی اپنی چھت دینے میں مدد کر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles