Home Uncategorized واپس جانیوالے افغانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے صاف انکار کر دیا

واپس جانیوالے افغانوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے صاف انکار کر دیا

by Admin
A+A-
Reset

افغانستان واپس جانے والے کئی مہاجر خاندان اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جس کے باعث ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو نئی مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پولیو کے حفاظتی اقدامات متاثر ہونے لگے ہیں۔ پشاور میں حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران متعدد بچوں کو قطرے نہیں دیے جا سکے، جس کی مکمل تفصیلات ضلعی حکام سے طلب کر لی گئی ہیں۔

حکام نے کہا کہ مقررہ ہدف کے باوجود حفاظتی قطرے نہ لینے والے بچوں اور ان کے والدین کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ حکمت عملی کے تحت دوبارہ رسائی ممکن بنائی جا سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کچھ والدین نے اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے صاف انکار کر دیا ہے، جبکہ دیگر والدین کا موقف ہے کہ انہیں اپنے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

banner

محکمہ صحت نے ویکسی نیشن ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ مہاجرین کی نقل و حرکت کے دوران بھی ویکسی نیشن کے عمل کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے۔

واپسی کے عمل میں تیزی اور مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث، پولیو کے حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، جس کے لیے فوری اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles