Home Uncategorized ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک)ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نےدرخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،کیس ٹرانسفر کی درخواست ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہوتے ہوئےبھی فیصلہ دے دیا گیا،کیس ٹرانسفر کی درخواست زیر التوا ہونے پر قانونی طور فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا مؤقف ہےکہ حق دفاع ختم کرکے ٹرائل کورٹ نے شفافیت کو نظر اندازہ کیا ، ٹرائل کورٹ جاتے ہوئے تشدد کرکے گرفتا رکیا گیا، اپیل کےمطابق ویڈیو لنک حاضری کے وقت ٹرائل کورٹ نے تشدد کے الزام کا کوئی جائزہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم
سوال اٹھایا گیا ہے کہ بغیر فائل کے کیسے جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح ہو سکتی تھی ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے چوبیس جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles