
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سکیورٹی اداروں نے مکمل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد حاصل کر لیے۔ دھماکا کس وقت ہوا اور لوگوں کی تعداد کتنی تھی، اس حوالے سے تمام معلومات رپورٹ میں شامل ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد جاں بحق
رپورٹ میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد بھی بتائی گئی ہے، ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دھماکا خودکش لگتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک عینی شاہد نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکے سے قبل فائرنگ ہوئی تھی جس کے فوراً بعد دھماکا ہو گیا۔
