
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے گرلز کالجز کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے فنکشن یا تقریب کے انعقاد سے قبل ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن سے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نئے ایس او پیز کے تحت کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ یا اس نوعیت کی کسی بھی پرفارمنس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح کالج اوقات اور تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔
ہدایت کے مطابق تمام طالبات کو تقریبات میں شرکت کے دوران یونیفارم پہننا لازمی ہوگا جبکہ کسی بھی ایونٹ کی ویڈیو یا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق ایس او پیز کا مقصد تعلیمی ماحول کو نظم و ضبط کے تحت رکھنا اور غیر نصابی سرگرمیوں کو ضابطے میں لانا ہے
