
اسرار خان : سٹی ٹریفک پولیس نے بغیرسیفٹی راڈزموٹرسائیکل سواروں کو رعایت دے دی۔
سٹی ٹریفک پولیس نےآج سیفٹی راڈزنہ لگانےوالوں کےچالان نہ کئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سےمختلف شاہراہوں پرفری سیفٹی راڈزتقسیم کئے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہریوں کومحفوظ بسنت بارےرہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بسنت کومحفوظ بنانےکیلئےموٹرسائیکل سوارحفاظتی اقدامات پرعمل کریں۔ حکومتی متعین کردہ ایس اوپیزپرشہری عملدرآمدیقینی بنائیں ۔ بسنت کےتہوارپرعوامی جان ومال محفوظ بنانےکیلئےمتحرک ہیں۔
