Home Uncategorized پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عطا تارڑ

پی ٹی آئی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، عطا تارڑ

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس بیانیے پر سیاست کر رہی تھی، اس پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ وہاں کی حکومت بات چیت کے لئے تیار نہیں حالانکہ وفاقی حکومت بار بارمسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اب وفاقی حکومت نے اقدامات کے لیے فیصلہ کر لیا ہے اور گورنر راج آئین اور قانون کے تحت نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles