Home Uncategorized راولپنڈی میں ایک ٹک ٹاکر نے وڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

راولپنڈی میں ایک ٹک ٹاکر نے وڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

by Admin
A+A-
Reset

مری روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹک ٹاکر چلتی جیپ سے اترکرساتھ چلتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا ڈرائیور نے اس کا ساتھ دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اوراسے ٹک ٹاک پر وائرل کر دیا۔

Video Player

00:08

banner

00:17

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب انتہائی خطرناک اندازاختیار کیا، جس سے عام شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا، واقعہ سامنے آنے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے فوری نوٹس لیا۔

گلوکار عفان خان رشتہ ازدواج میں منسلک، نئی زندگی کا آغاز

ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی مری روڈ سرکل راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال جیپ بھی تحویل میں لے لی۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف غیر ذمہ دارانہ رویے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائیگا اس واقعے نے شہریوں میں ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش پیدا کردی ہے۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے غیر محفوظ اورخطرناک انداز میں وڈیو بنانا قانونی طور پر ممنوع ہے اور عوامی سلامتی کے لیے سنگین نتائج لا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles