Home Uncategorized ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبہ و اساتذہ سے فکری نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلبہ و اساتذہ سے فکری نشست

by Admin
A+A-
Reset

سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار

کراچی : ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر (DG ISPR) نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ جامعہ پہنچنے پر شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد قومی سلامتی اور عصرِ حاضر کے چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
نشست کے دوران اساتذہ نے غیر تحقیقی معلومات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بغیر تحقیق کے خبریں پھیلانا معاشرے میں تقسیم اور انتشار پیدا کرتا ہے، جس کا مقابلہ شعور کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاک فوج کا تعلیمی اداروں کے ساتھ یہ مکالمہ نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے اور ان کا اعتماد بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
جامعہ کراچی کے طلبہ نے قومی سلامتی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   عوام اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد ہی دشمن کی ہر چال کا بہترین جواب ہے۔
نوجوان نسل سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف کیے جانے والے گمراہ کن پراپیگنڈے اور دشمن کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر کے اسے ناکام بنائے گی۔طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ملکی دفاع اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہونے والی اس گفتگو کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے رابطوں سے نوجوانوں کو قومی معاملات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles