Home Uncategorized فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے بہو کو آگ لگا دی

فیروز والا میں جہیز کم ملنے پر ساس سسر نے بہو کو آگ لگا دی

by Admin
A+A-
Reset

لاہور (B42 News ویب ڈیسک): نواحی علاقے فیروز والا میں جہیز کم ملنے کے الزام پر ساس اور سسر نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر اپنی بہو ثناء کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ثناء کی شادی سات ماہ قبل مصطفیٰ سے ہوئی تھی۔ آگ لگنے سے ثناء کے 70 فیصد جسم پر زخم آئے اور اسے زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، واقعے کے بعد ساس اور سسر فرار ہو گئے جبکہ چیخ و پکار سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے۔ اہل علاقہ نے ریسکیو اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles