Home Uncategorized بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار کر دیا، اجازت کے باوجود جیل واپس چلے گئے

بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات سے انکار کر دیا، اجازت کے باوجود جیل واپس چلے گئے

by Admin
A+A-
Reset

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے باوجود ملاقات کرنے سے انکار کر دیا اور جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے بیرسٹر گوہر کو ملاقات کی اجازت دی تھی، تاہم انہوں نے اکیلے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا اور درخواست کی کہ ملاقات میں عمران خان کے ساتھ ایک فیملی ممبر یا وکیل بھی موجود ہوں۔

اطلاعات کے مطابق بیرسٹر گوہر کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی گئی، لیکن اس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کے احکامات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر فیصلہ کریں گے کہ مذاکرات کب اور کس کے ساتھ کیے جائیں۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ عمران خان کی آنکھ میں انفیکشن ہے، اور اگر یہ درست ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ فیملی ملاقاتوں پر سیاست کا اثر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.b42news.tv

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles