دنیا تیزی سے ممکنہ تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے اور جوہری ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ انسانیت اب قیامت سے صرف چند لمحوں کی دوری پر ہے۔
غیر منافع بخش ادارے Bulletin of the Atomic Scientists کے مطابق، سال 2026 کے لیے ڈومز ڈے کلاک کو آدھی رات سے محض 85 سیکنڈ پہلے پر سیٹ کر دیا گیا ہے، جو عالمی تباہی کے انتہائی خطرناک مراحل کی نشاندہی کرتا ہے۔
ادارے کے سائنس اینڈ سیکیورٹی بورڈ (SASB) کے مطابق، جوہری جنگ، ہتھیاروں کی نئی دوڑ اور خلا میں عسکری منصوبے دنیا کو ایک ایسے موڑ پر لے آئے ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مزید تباہ کن جوہری ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں اور عالمی طاقتیں ایک بار پھر خطرناک مقابلے میں الجھ چکی ہیں۔ SASB کے ایک رکن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا، جو خلا میں ہتھیار رکھنے کا تصور دنیا کو ممکنہ خلائی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی رہنماؤں نے فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو ڈومز ڈے کلاک کی سوئیاں آدھی رات پر پہنچ جائیں گی — اور قیامت محض استعارہ نہیں رہے گی۔
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.b42news.tv
قیامت قریب؟ جوہری ماہرین نے دنیا کو شدید خطرے کی وارننگ دے دی

