Home Uncategorized پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی، ‘خان 1’ نمبر پلیٹ کتنے میں فروخت؟ ویڈیو وائرل

پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی، ‘خان 1’ نمبر پلیٹ کتنے میں فروخت؟ ویڈیو وائرل

by Admin
A+A-
Reset

پشاور: ویب ڈیسک | January 27, 2026

پشاور میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران کروڑوں روپے کی بولیاں لگ گئیں، جبکہ مختلف منفرد نمبر پلیٹس نے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام پشاور کے نشتر ہال میں پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی نیلامی منعقد کی گئی۔ نیلامی کا انعقاد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے چوائس نمبر پلیٹس کی الاٹمنٹ کے لیے کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ بولی “وزیر 1” نمبر پلیٹ پر لگائی گئی، جو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ دوسری سب سے زیادہ بولی “آفریدی 1” نمبر پلیٹ پر دی گئی، جسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں خرید لیا۔

banner

نیلامی میں تیسری سب سے زیادہ بولی بانی پی ٹی آئی کے نام سے مشابہت رکھنے والی “خان 1” نمبر پلیٹ پر لگی، جسے وزیرستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں خریدا۔

نیلامی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی قیمتوں پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles