Home Uncategorized پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج منظور

پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کا رمضان نگہبان پیکج منظور

by Admin
A+A-
Reset

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان المبارک کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کے مستحق افراد کے لیے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی تاکہ رمضان المبارک کے دوران وہ اپنی بنیادی ضروریات باوقار انداز میں پوری کر سکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ امداد کی فراہمی کا عمل شفاف، تیز اور بلا تعطل ہونا چاہیے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مستحق افراد کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جائیں گے، جو ضلعی انتظامیہ کے ذریعے گھر گھر جا کر فراہم کیے جائیں گے تاکہ بزرگوں، خواتین اور معذور افراد کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

نگہبان کارڈ کے ذریعے مستحقین بینک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے۔ مزید یہ کہ یہ کارڈ بینک آف پنجاب کی اے ٹی ایم مشینوں پر بھی ایکٹیویٹ کیا جا سکے گا تاکہ نقد رقم حاصل کرنا ممکن ہو۔

banner

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ رمضان نگہبان پیکج کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles