ویب ڈیسک:
مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی نازیبا لیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
علینہ عامر کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر ٹک ٹاکر نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس معاملے پر بالکل بات نہیں کرنا چاہ رہی تھیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھیں۔
تاہم، جب انہوں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی جعلی ویڈیو شیئر ہو رہی ہے، تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف واضح ردعمل دیا جائے۔ علینہ عامر نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کریں تاکہ دیگر خواتین اور نوجوانوں کو بھی تحفظ حاصل ہو۔
مزید تفصیلات اور تازہ خبریں دیکھنے کے لیے وزٹ کریں:
👉 WWW.B42NEWS.TV

