Home Uncategorized دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

دالبندین اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

by Admin
A+A-
Reset

دالبندین (ویب ڈیسک):
بلوچستان کے علاقے دالبندین اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے فوراً بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 66 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، لیکن شدت کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم ہو گئی۔ انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

banner

مزید تفصیلات اور تازہ ترین خبروں کے لیے وزٹ کریں:
👉 WWW.B42NEWS.TV


You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles