راولپنڈی:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران شعیب برت نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے موبائل فونز میں معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت سخت دفعات شامل کی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران برآمد موبائل فونز فرانزک جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جہاں سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
