by Admin
A+A-
Reset

پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے، مضبوط اور عوام دوست فورس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن ہے اور ایک مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس ملک کی داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات کی اور دہشت گردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) سے بھی گفتگو کی۔

banner

آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور سینئر پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے اور مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور باوقار پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کو اسکول فار ہائی امپیکٹ ایلیٹ لا انفورسمنٹ ڈیولپمنٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

پولیس قیادت نے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles