Home Uncategorized پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

by Admin
A+A-
Reset
  • اسلام آباد: (بی 42نیوز) پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا۔

اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے اور فضائی و زمینی عملہ شامل ہے جو طویل فاصلے کی نان سٹاپ پرواز کے ذریعے مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بین الاقوامی مشق پاکستان سمیت دس ممالک کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیت ہے جس میں جدید الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز پر خاص توجہ دی جائے گی۔

پاک فضائیہ کی اس مشق میں شرکت علاقائی و عالمی عسکری تعاون کا عملی مظاہرہ ہے اور جدید جنگی ماحول میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔

پاک فضائیہ نے اپنی ایف-16 بلاک 52 طیاروں کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پرموثرمظاہرہ کیا ہے جو عالمی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ جنگی تربیت میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

banner

یہ کثیر ملکی مشق علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پاک فضائیہ کی شرکت بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles