Home Uncategorized سانحہ گل پلازہ : لاپتا افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی

سانحہ گل پلازہ : لاپتا افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی

by Admin
A+A-
Reset

کراچی : سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی جبکہ اب تک 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی خوفناک آگ نے شہر کو سوگوار کر دیا۔

سانحے میں اب تک 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 74  ہوگئی ہے۔

محمدعارف عمر21 سال، 48 سال کےرفیق اور 34 سال کے شیراز فہرست میں شامل ہیں جبکہ فہرست میں 28 سالہ محمد سعد عمر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

banner

ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔

سول اسپتال میں گیارہ لاشیں اور ایک بچے سمیت تین افراد کے اعضا لائے گئے، جبکہ پانچ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں اور ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ 10 افراد کے ڈی این اے نمونے لیے گئے تاکہ لاشوں کی شناخت کی جا سکے۔

گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں اور کئی مقامات پر عمارت کا حصہ زمین پر گر گیا۔

پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری اور دستے بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔ کمشنر کراچی کے احکامات پر ڈی سی ساؤتھ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق آتشزدگی کی شدت اتنی تھی کہ چونتیس گھنٹے تک شعلے نکلتے رہے، جبکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ عمارت کے باہر کرب سے تڑپتے رہے۔

دوسری جانب شہریوں کا رش اور ریسکیو ٹیموں کے راستے میں رکاوٹیں امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ پولیس اور رینجرز شہریوں کو بار بار جائے وقوعہ سے ہٹا رہے ہیں، تاہم شہری دوبارہ رکاوٹ عبور کرکے جگہ پر جمع ہو جاتے ہیں اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles