Home Uncategorized کاروباری اوقات تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

کاروباری اوقات تبدیل کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (25 اپریل 2026): ملکی دارالحکومت میں کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت نظر ثانی شدہ اوقات کار کا اطلاق 23 اپریل سے ہوتا ہے، اسلام آباد میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، تاہم فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کیلیے نئے اوقات کار نافذ

ضلعی انتظامیہ نے ریستوراں، تندور، گروسری اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک وے سروسز پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، شادی ہالز، مارکیز اور تقریب کے مقامات بھی رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔

banner

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کی سہولت، کلبز اور جمز کیلیے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے کاروباری اوقات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے، عوام اور تاجر برادری سے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles