Home Uncategorized وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈرکو خط، تعزیت اور مبارکباد کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے نئے سپریم لیڈرکو خط، تعزیت اور مبارکباد کا اظہار

by Admin
A+A-
Reset

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط ارسال کرتے ہوئے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایرانی قیادت، عوام اور امت مسلمہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس سانحے پر شدید دکھ اور غم میں مبتلا ہیں۔

وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان

banner

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم ہوتے رہیں گے۔

خط میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تعاون کی طویل روایت موجود ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت ایران کو امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی جانب مزید آگے بڑھائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں مجتبیٰ خامنہ ای کی کامیابی اور ایران کے برادر عوام کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles