
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ،بچوں کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے بچوں میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بچوں کی عمریں 9 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں چھریاں موجود تھیں، باپ لیب میں ملازمت کرتا ہے، باپ نے گھر آکر دروازہ کھولا تو بچوں کی لاشیں پڑی تھیں۔
اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع موجود ہیں ۔ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے بچوں کے چچا کو حراست میں لے لیا۔
بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر کو تالا لگا کر باہر گیا ، جب واپس آیا تو بچوں کی لاشیں موجود تھی ۔
بچوں کے ماں باپ کو حراست میں لے لیا گیا ۔بچوں کے والد رمضان اور والدہ ردا کو متضاد بیانات پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق رمضان اور ردا کی نو سال قبل شادی ہوئی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا افسوس کا اظہار:
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین بچوں کے قتل پر فوری رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے ،معصوم بچوں کے قتل کے ذمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔
انہوں نے مقتول بچوں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی ، صبر کی دعا کی۔
