امریکی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور جب تک اسے ختم نہیں کیا جاتا، ایران مذاکرات میں شامل نہیں ہو گاi
وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات ، علاقائی صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں اور اگر ناکہ بندی ختم ہو جاتی ہے تو مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر پاکستان میں ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث خلیج ہرمز میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، جس کے اثرات عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر پڑ رہے ہیں۔
