Home Uncategorized خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا ، عطاء تارڑ

خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا ، عطاء تارڑ

by Admin
A+A-
Reset

پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا ، بھارت ایک سال بعد بھی شواہد پیش نہ کر سکا

وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا بھارت کی عادت ہے۔ ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کرسکا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کی ترقی و خوشحالی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ، بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔

banner

ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی، سکیورٹی کی موجودگی میں پہلگام واقعہ ہونا بھارت کیلئے باعثِ شرمندگی ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کیا۔

دنیا آج بھی بھارت سے سوال کر رہی ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کا کیا بنا، پہلگام واقعہ بھارتی کھوکھلی سوچ کوظاہر کرتاہے۔

پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات اعتماد کی بنیاد پر قائم کئے، عطاتارڑ

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ، بھارت کشمیر مسئلے کو داخلی معاملہ قرار دے رہا ہے، بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles